ابنا: امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے اپنے حاليہ دورہ ہندوستان ميں حکومت ہندوستان سے کہا تھا کہ وہ ايران سے تيل کي درآمد کا سلسلہ بند کردے- ہندوستان ايران سے ماہانہ ايک ارب ڈالر کا خام تيل درآمد کرتا ہے- ادھر ہندوستان کے ايک اخبار نے لکھا ہے کہ ايران سے تيل کي درآمد بند کرنے کے نتيجے ميں ہندوستان کي معيشت پر برے اثرات پڑيں گے- دوسري جانب ہندوستان کي وزارت تيل نے بھي ايران کي جانب سے اس انتباہ کے بعد کہ اگر اس نے تيل کي مد ميں پانچ ارب ڈالر کے واجبات ادا نہيں کئے تو تيل کي برآمد روک دي جائے گي، کہا ہے کہ اس نے رقم کي ادائيگي کے لئے متبادل راہ حل تلاش کرلي ہے اور ادائيگيوں کا سلسلہ بہت جلد شروع ہوجائے گي-واضح رہے کہ ايران نے ہندوستان کي تمام تيل ريفائنريوں کے ساتھ خام تيل کي فراہمي کے ايک سالہ معاہدے کر رکھے ہيں جنہيں عدم ادائيگي کي صور ت ميں منسوخ کرديا جائے گا- ہندوستان، امريکہ کي جانب سے عائد کردہ بينکاري پابنديوں کي وجہ سے ايران کو تيل کي مد ميں ادائيگيوں کے حوالے مشکلات سے دوچار ہے-
............
/169